ابنا: ذرائع کے مطابق پولیس کے دو دستے ابراہیم حیدری میں گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئےجو پھر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں مشترکہ آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ادھر شانتی نگر میں سیکیوروٹی فورسیز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگيا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ میں مزید 5 افراد مارے گئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ملزم ہلاک اور دو فرارہوگئے۔دریں اثنا کراچی کے علاقے سلطان آباد میں سیکیورٹی فورسیز نے چار سو اہلکاروں کی مدد سے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے گئے۔
.......
/169